عوام کی آوازقومی

افغان شہریوں کو جعلی ای ویزے جاری کرنے والا گروہ بے نقاب، ایف آئی اے کی مزید 2 گرفتاریاں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے افغان شہریوں کو غیرقانونی طور پر پاکستانی ای ویزے جاری کرنے کے کیس میں دو مزید افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کا سرکاری ملازم بھی شامل ہے۔ اس سے قبل دو افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد سرکاری و نجی شعبے کے دیگر افراد سے ملی بھگت کر کے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی ای ویزے جاری کروا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اس نیٹ ورک کے خلاف چھاپے جاری ہیں۔ ایف آئی آر میں وزارت خارجہ کے ایک افسر اور ایک ایجنٹ ملک منیب کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جو تاحال مفرور ہیں۔ حکام کے مطابق ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button