عوام کی آوازقومی

آج کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر بارش اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم بٹگرام، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور اور کوہستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم بہاولنگر، ملتان، پاکپتن، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بالخصوص بزرگ افراد، بچے اور مریض دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button