عوام کی آوازقومی

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار روز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 مئی سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں کا درجہ حرارت، لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43، لاہور، ملتان، فیصل آباد، مظفر آباد41، اسلام آباد39، کوئٹہ36، کراچی35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین صحت نے شہریوں، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور مزدور طبقے کو دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button