عوام کی آوازقومی

بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے 2 زخمی جوان شہید، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید دو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دونوں شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جوان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے جوانوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے، جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button