سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا سیکڑوں روپے سستا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز یہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 840 روپے ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے پر فروخت ہو رہا تھا۔
مزید برآں، 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 780 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے تھی۔
ادھر چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی۔ ایک تولہ چاندی 3 ہزار 417 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 929 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 325 ڈالر ہو گیا، جو گزشتہ روز 3 ہزار 343 ڈالر تھا۔ چاندی کی عالمی قیمت 32.35 ڈالر پر برقرار رہی۔