عوام کی آوازقومی

سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، زیورات عام آدمی کی پہنچ سے باہر

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے تک جا پہنچا، جو تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر اضافے کے ساتھ 3310 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طرف متوجہ کر دیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں یہ تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے زیورات خریدنے والے صارفین کو شدید متاثر کیا ہے۔ شادیوں اور دیگر تقاریب کے لیے سونے کی خریداری عام افراد کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سرمایہ کار موجودہ صورت حال کو نفع بخش موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور بڑی تعداد میں سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button