قومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 252.66 روپے سے بڑھ کر 256 روپے 13 پیسے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.47 روپے لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 252.66 روپے سے بڑھ کر 256 روپے 13 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں آگ لگی تھی اور صوبے کا وزیراعلی ‘قیدی نمبر آٹھ سو چور’ کے لیے نکلا ہوا تھا۔ ایمل ولی خان

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے کے بعد سے آئندہ 15 روز کیلئے ہو گا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے ہی مہہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پِس رہے ہیں، اور انہیں خدشہ ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کی لہر میں مزید اضافہ ہو گا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button