پشاور آلودہ ترین شہر قرار؛ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، دھند کے باعث رشکئی سے پشاور ٹول پلازہ تک موٹروے ایم ون بند کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات
ِخیبر پختونخوا سمیت آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، دھند کے باعث رشکئی سے پشاور ٹول پلازہ تک ایم ون موٹروے بند کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ متاثرین: الخدمت فاؤنڈیشن کا کل سے باغ میں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے پشاور ملک کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے جہاں پارٹیکیولیٹ میٹر کی سطح 367 ریکارڈ کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے جہاں پارٹیکیولیٹ کی سطح 252 اور ہری پور میں 239 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پارٹیکیولیٹ کی سطح کے ساتھ ہری پور ملک کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔