قومیلائف سٹائل

ٹین بلین ٹری سونامی میں ایک ارب سے زائد کم پودے لگانے کا انکشاف

گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی) کے تحت ملک بھر میں 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے گئے۔ ذرائع

گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام) کے تحت ملک بھر میں ایک ارب سے بھی زائد کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک بھر میں 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے گئے؛ اور یوں ایک ارب 8 کروڑ 40 لاکھ کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم: حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے

دستاویز کے مطابق پی سی ون کے تحت جب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام شروع ہوا تو کسی سال بھی مطلوبہ ہدف کے مطابق پودے نہیں لگائے جا سکے۔

بلوچستان میں سب سے کم 22 فیصد اور سب سے زیادہ سندھ میں 85 فیصد پودے لگائےگئے، اس طرح ملک بھر میں 67 فیصد پودے لگائے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button