قومی

شادی ہالز میں منعقدہ تقریبات پر بھی وِدہولڈنگ ٹیکس لاگو

کراچی میں ملاقات کے دوران شادی ہال مالکان اور ایف بی آر کے درمیان اس امر پر اتفاق ہوا کہ شادی کی تقریبات پر 10 فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو، (ایف بی آر) نے شادی ہالز میں منعقدہ تقریبات پر بھی وِدہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا، تاہم ٹیکس ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرانے والے سے وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام اور شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان کراچی میں ملاقات کی جس میں شادی ہال مالکان اور ایف بی آر کے درمیان اس امر پر اتفاق ہوا کہ شادی کی تقریبات پر 10 فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ”کرم میں فریقین غمزدہ و برہم؛ زخموں کا مداوا کرنے کی کوشش کریں گے”

رانا رئیس، صدر شادی ہال ایسوسی ایشن، کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والوں سے 10 فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا؛ یہ فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا: "وِدہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ اِس معاملے میں ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button