قومی
ملک بھر میں 446 یوٹیلٹی سٹورز بند، مزید 500 سے زائد کی بندش پر غور
جن سٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا تاہم سٹورز بند کرنے کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ زرائع
وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلٹی سٹورز کو بند کر دیا جبکہ مزید 500 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے زرائع کا کہنا تھا کہ جن سٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا تاہم سٹورز بند کرنے کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ زرائع
زرائع کے مطابق ملک کے دیہی علاقوں میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز ہی زیادہ تر بندش کی زد میں آئے ہیں۔
حکومت کے اس اقدام پر شہریوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی بجائے حکمران اپنے اللوں تللوں میں کمی لا کر اخراجات کم کریں۔