‘پاکستانی معیشت کیلئے بڑا چیلنج سیلاب نہیں قحط سالی ہے’
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے پاکستان میں فصلیں 50 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں۔
اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے موسمیاتی تغیر میں بڑا چیلنج سیلاب نہیں قحط سالی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جین میریٹ کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے پاکستان میں فصلیں 50 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت خارجہ جنوبی ایشیاء ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی استحکام کے بغیر کوئی ہدف حاصل نہیں ہو گا، پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تغیر پر 108 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تغیر پر استعدادکار میں اضافہ اہم ہے تاکہ ہم فنانسنگ حاصل کر سکیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ میں کمی
دوسری جانب مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: جانی خیل میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے میں 17 اہلکار جاں بحق 10 زخمی
آج ملتان ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا، لاہور فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان ڈویژن کے اسکول آج سے کھلیں گے جب کہ دیگر اضلاع میں بھی تدریسی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
ادھر پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ۔ہے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق 4 دن میں درجنوں بھٹے، صنعتی یونٹ مسمار کر دیے گئے، درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیے گئے جب کہ اسموگ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرانے پر لاہور کے معروف سپر اسٹور کو سیل کر دیا گیا، اسٹور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کےمطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں منہدم عمارت کا تعمیراتی کام بھی تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔