عوام کی آوازقومی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور بھارتی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے اپنے شاندار کارناموں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کے منیش شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ منیش شرما نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ لانگیسٹ ٹائم ریورس پلینک کرتے ہوئے دو منٹ کا وقت مکمل کیا تھا، جبکہ عرفان محسود نے اسی وزن کے ساتھ 2 منٹ 28 سیکنڈز تک ہولڈ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

عرفان محسود، جو کہ اب تک 20 سے زائد بھارتی گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں، اس وقت تک 35 بھارتی ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ پش اپس، جمپنگ جیکس، اور سکواٹس کے ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

عرفان محسود نے اپنے شاندار سفر میں 17 ممالک کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، چین، سپین، فلپائن، ناروے اور بھارت شامل ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے مارشل آرٹسٹ ہیں جنہوں نے صرف آٹھ سال کے عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کئے ہیں۔

اب تک، عرفان محسود نے 120 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں اور ان کے 20 سے زائد شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی محنت اور عزم نے انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت دلائی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button