عوام کی آوازقومی
سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی ہے اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اسی مدت میں عالمی مارکیٹ میں بھی 530 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔