عوام کی آوازقومی
وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت میں تبدیلیاں کر دی
وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت کو 10 سال مقرر کر دیا ہے، جبکہ آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کے لیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ فیملی پنشن کی مدت 10 سال جبکہ اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
مزید برآں، اگر وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا کوئی بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہے، تو اس صورت میں فیملی پنشن تاحیات فراہم کی جائے گی۔
پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات میں ترمیم کے تحت شہدا کی فیملی پنشن کی مدت 25 سال کر دی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کے لیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافے کا اطلاق پہلی پنشن وصول کرنے والے پنشنر کی آخری پنشن کی رقم پر ہوگا۔