عوام کی آوازقومی

پی ٹی اے کی جانب سے ایکسپائیرڈ شناختی کارڈ والوں کی سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے موبائل فون سمز بند کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ میں پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مرحلے میں وہ صارفین جن کے شناختی کارڈ 2017 سے قبل expired ہو چکے ہیں اور جنہوں نے تجدید نہیں کرائی، ان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کرائیں تاکہ موبائل فون سمیں بلاک ہونے سے بچ سکیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمیں اور expired شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں بلاک کی گئی تھیں۔

تیسرے مرحلے میں انتقال کر جانے والے شہریوں کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمیں بند کی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سموں کو بند کیا جا رہا ہے، کیونکہ جعلی سمیں ٹیکس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ جن صارفین کی سمیں بلاک کی جا رہی ہیں، انہیں پہلے سے ایک پیغام کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button