عوام کی آوازقومی
جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور تین دیگر ریٹائرڈ افسران کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ یہ اقدام فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے الزام میں کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، تینوں افسران پر ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ 12 اگست کو، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو نجی ہاؤسنگ اسکیم ٹاپ سٹی میں مداخلت اور پاکستان آرمی ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں پر فوجی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا ہے۔