عوام کی آوازقومی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر، فائیور پر پاکستانی اکاونٹس بندش کا شکار

رخسار جاوید

گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں شدید خرابی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی سروسز میں خرابی کے باعث صارفین کو کنیکشن کی سست رفتاری اور ڈسکنیکٹ ہونے کی شکایات ہیں۔ اور فائیور پر پاکستانی اکاونٹس کو انٹرنٹ کی متاثر شدہ سروس کی وجہ سے  بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی اس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو آڈیو مسیجز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حالانکہ کمپنیاں اس مسئلے کو سوشل میڈیا سروسز کے مسائل قرار دے رہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ موبائل کمپنیاں بھی اس سے متاثر ہیں۔

موبائل کمپنیاں اس مسئلے میں کسی بھی قسم کی خرابی کے ذمہ دار ہونے کی تردید کر رہی ہیں۔ دوسری طرف، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا واضح موقف دینے سے گریز کیا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں مزید پریشانی پھیل رہی ہے۔

یاد رہے کےحکومت نے انٹرنیٹ سروسز کی ریگولیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کر کے باقاعدہ ریگولیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

نئے ریگولیشنز کے تحت، تمام کمپنیاں ملک کے اندر ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی پابند ہوں گی، اور لائسنس ہولڈرز کو مخصوص حالات میں لوکیشن اور عام معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ فائر وال پر بھی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے سروسز میں مزید خلل آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ سروسز میں مسائل تیس اگست تک جاری رہ سکتے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبر کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

Show More

Rukhsar Javed

رخسار جاوید نے صحافت اور ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور میڈیا کے شعبے میں چھ سال کا تجربہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے ریڈیو جرنلسٹ اور پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ہے۔ مقامی اور قومی میڈیا تنظیموں اور سرکاری محکموں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔ انہیں ڈیجیٹل میڈیا اور ڈاکومنٹری بنانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ اس وقت وہ ٹی این این میں سب ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button