ملک میں سوشل میڈیا کی کم رفتاری کیوں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
ملک میں سوشل میڈیا کی کم رفتاری اور کبھی بند ہونے کی وجہ سے عوام اور خاص کر کاروباری افراد طرح طرح کے خدشات کا شکار ہو رہیں ہیں۔ مگر حقیقت میں فائر وال کو تجرباتی بنیادوں پر چلائے جانے سے ملک میں سوشل میڈیا کی رفتار کم ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق حکومت نے یہ فلٹرنگ سسٹم حاصل اور اسے نصب کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے سے زائد رقم مختص کر رکھی ہے اور ٹرائل ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک اور رفتار معمول پر آجائے گی۔
یاد رہے کہ فائر وال پر کام رواں سال جنوری سے جاری ہے جس میں سسٹم کی خریداری اور اسے نصب کیے جانے کے امور شامل ہیں۔
اب یہ سسٹم نصب ہوچکا ہے اور اسے شروع کیا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سسٹم کا کنٹرول دینے میں کچھ ہفتے لگیں گے۔
فائروال ایک خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی حامل ہے جس سے 7 لیئر تک ڈیٹا دیکھ کر فلٹر کیا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ اس سے آئی ڈیزکو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب کا مقصد الیکٹرانک جرائم کی روک تھام اور اس سسٹم کا مقصد سوشل میڈیا کے ایسے انفلوئنسرز کو کنٹرول کرنا ہے جو حکومت کی نظر میں جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ایسے انفلوانسرز اور ان کے مواد کو بلاک کیا جائے۔