عوام کی آوازقومی

اس سال حج کے دوران کتنی اموات ہوئی؟

اس سال شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے حج ادا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا مگر اس فریضہ کو ادا کرتے 922 حجاج کرام اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عرب سفارت خانہ کی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 600 سے زائد مصری جبکہ 144 انڈونیشیائی، 68 بھارتی، 60 اردنی، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور تین سینیگالی شامل ہیں۔

تاہم سعودی عرب نے سرکاری طور پر ہلاکتوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں مگر پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ 18 جون کی شام 4 بجے تک کل 35 پاکستانیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، مکہ میں 20، مدینہ میں 6، منیٰ میں 4، عرفات میں 3 اور مزدلفہ میں 2 شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج سعودیہ روانہ ہوئے تھے اور سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال گرمی کی شدت کی پیش گوئی کی تھی۔ اور حج کے دن درجہ حرارت 51 ڈگری سے بڑھ گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button