سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے فائروال کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے جس میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں فائر وال اپلیکیشن کے بجائے اب آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کر سکے گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فائروال ایک خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی حامل ہوگی جس سے 7 لیئر تک ڈیٹا دیکھ کر فلٹر کیا جا سکے گا۔
اس سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے گی اور آئی ڈیزکو بلاک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنسنگ کی شق کے مطابق غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کی پابند ہیں، فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔
واضح کیا گیا ہے کہ فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی، اور باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔