صحتقومی

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے ویکسین بوسٹرکی قیمت مقرر

وفاقی حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بوسٹر کی قیمت مقرر کردی ہے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے بوسٹر کی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ بیرون ممالک جانے والوں کے لیے بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی ڈوز مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو بوسٹر لگایا جائے گا اور ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکزپرلگایا جائے گا۔

نوٹیفیکشن میں درج ہے کہ ویکسین بوسٹرکی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

سفارشات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مخصوص کرونا ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافی (بوسٹر) خوراک لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کئی ممالک نے داخلے کے لیے کرونا کی چینی ویکسین لگوانے والوں کے لیے اضافی خوراک کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button