صحتقومی

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور کورونا کے باعث جاں بحق

پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

کورونا: 75 افراد جاں بحق، 3842 نئے کیسز رپورٹ

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3842 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 75 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

خیبر پختو نخوا: کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہو گئی

ادھر محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کی مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد، چارسدہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد اور مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح صفر رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button