انٹرٹینمنٹقومی

استاد نصرت فتح علی خان کی 24ویں برسی آج منائی جائے گی

پاکستان ہی کے نہیں برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی 24ویں برسی 16 اگست پیر کو منائی جائے گی۔

اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، وہ 16 اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے۔

نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔

نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال ”دم مست قلند مست مست” سے ملک گیر شہرت حاصل کی، انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔

ان کی گائی ہوئی قوالی ”علی مولا علی مولا” سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے اس گیت ”سن چرخے دی مٹی مٹھی کوک” نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button