قومی

کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 67 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 204 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3711 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب شدہ فہرست میں ایک بار پھر 30ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے 4 ہزار 786 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button