قومی

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے کم سے کم وقفے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک لی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری سائنو فارم کی ویکسین تین ہفتے بعد جبکہ سائنوویک اور ایسٹرا زینکا چار ہفتے بعد لگوا لیں۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button