قومی

کورونا کیخلاف جنگ کیسے جیتی جا سکتی ہے؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3 ماہ بعد 8.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ جنگ جیتنا احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آسان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہ سال جب ایک بھی مسلمان حج ادا نا کر سکا

کورونا کی نئی قسم ‘ڈیلٹا یرینٹ’ کتنی خطرناک ہے؟

ہسپتال میں جو دیکھا اس نے سوچنے پر مجبور کر دیا

کیا کورونا وباء فریضہ حج کی ادائیگی میں پہلی رکاوٹ ہے؟

این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button