پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے اموات بڑھنے لگیں، 76 افراد انتقال کر گئے
پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کر گئے اور مسلسل دوسرے روز 4 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4497 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 76 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.53 فیصد رہی۔
Statistics 29 Jul 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 59,707
Positive Cases: 4497
Positivity % : 7.53%
Deaths : 76— NFRCC (@NFRCCofficial) July 29, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 209 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 20 ہزار 324 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1612 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 354 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 59761 ہے۔