قومی

قصور، خاتون سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی اجتماعی زیادتی

پنجاب کے ضلع قصور میں ایک خاتون کو پولیس اہلکار سمیت 11 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور 50 ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔

کماہاں لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس گاؤں سیر کیلئے آئی تھی جس پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، باغ کا مالی بھی ملزمان میں شامل، جس نے خود بھی زیادتی کی اور دیگر ساتھیوں کو بھی بلوا کر زیادتی کروائی۔

دوسری جانب متاثرہ خاتون جب تھانہ شیخم پہنچی تو سب انسپکٹر رضوان نے رپورٹ درج کرنے کی بجائے اسے تھانے سے بھگا دیا اور دوبارہ تھانے آنے پر الٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔

بعدازاں ڈی پی او قصور عمران کشور نے معاملہ پر سب انسپکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ انکوائری کمیٹی بنا دی جبکہ 11 میں سے 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button