قومی

ُپیٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر دو سو بائیس روپے اٹھائیس پیسے مہنگا ہوگیا جس سے گیارہ اعشاریہ اٹھ کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت اٹھارہ سو نواسی روپے ستاون پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5  پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button