قومی

گیس کی بندش ختم نہ ہوئی تو احتجا ج کرینگے: سی این جی ایسوسی ایشن

 

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ ملک بھر میں گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور سی این جی سٹیشنز نہ کھولے گئے تو احتجا ج کریں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 2300 سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 3 لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہو رہا ہے، گیس کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
پشاور میں سی این جی فلنگ سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہونے کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پشاور میں سی این جی سٹیشنز 1 ہفتے تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گیس کا بحران ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختون نخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس بحران کی وجہ غلط فیصلے، وژن کی کمی ہے۔

سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قلت کے پیشِ نظر مختلف صنعتی شعبوں کو گزشتہ رات 12بجے سے 5 جولائی تک گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن صنعتی شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کی جائےگی ان میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button