قومی

مفتی عزیز الرحمان کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار

مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزيز الرحمان نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونےکے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔ اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے مؤکل سے دس منٹ ملنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عالم دین ویڈیو سکینڈل: عذر گناہ از بدتر گناہ!

مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن گرفتار

ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعتراف جرم سے انکار کر دیا جبکہ ملزم کا مؤقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس تفتیش میں ملزم اعتراف جرم کرچکا تھا اور ملزم کی طالب علم سے زيادتی کی ویڈيوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button