465 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خون میں شراب، 235 میں چرس، آئس کی تصدیق
نبی جان اورکزئی
پنجاب پولیس کے 465 افسران اور اہلکاروں میں شراب نوشی جبکہ 235 اہلکاروں کی جانب سے چرس، ہیروئن اور آئس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ روز انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پنجاب پولیس کے منشیات کے عادی پولیس افسران و ایلکاروں کی فہرست منظرعام پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں!
سگریٹ سے چرس اور آئس تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی
پشاور میں گرلز ہاسٹلز کو چرس، آئس پہنچتی کیسی ہے؟
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پولیس افسران اور اہلکارو کی جانچ پڑتال کے احکامت جاری کئے تھے جس کے بعد یہ عمل شروع کیا گیا تھا۔
جانچ پڑتال کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر افسران جن کو منشیات فروشوں کو قابو کرنا تھا وہ یا تو خود منشیات کے عادی ہیں یا اس گھناونے کاروبار کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن اہلکاروں میں الکوحل یا شراب کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 98 افسران شامل ہیں۔ جن میں 26 ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹر ، 17 سب انسپکٹر ، 9 اے ایس آئی ، 10 ہیڈ شامل ہیں