قومی

مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن گرفتار

لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر  پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نازیبا ویڈٰو بنانے کے لےت مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی تھی : مفتی عزیز الرحمان

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button