قومی

پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چار کنٹینرز سامان افغانستان کے حوالے کردیا

طورخم بارڈر پر این ڈی ایم اے حکام نے افغان حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چار کنٹینرز ادویات اور دیگر سامان حوالے کر دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طورخم بارڈر پر افغان حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چار کنٹینرز سامان حوالے کر دیا جن میں وینٹیلیٹرز، آکسیجن سلینڈرز,ماسک,لیبارٹری ٹیسٹ کا سامان اور ادویات شامل ہیں۔

آج طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام کی طرف سے ڈائریکٹر لاجسٹک این ڈی ایم اے احسان اللہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مزکورہ 4 کنٹینرز سامان افغانستان حکام کے عبیداللہ کے حوالے کر دیا جس پر افغان حکام نے پاکستان, این ڈی ایم اے اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہا.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button