قومی

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شدید لوڈشیڈنگ بھی جاری، شہری رُل گئے

ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ ہی تمام بڑے شہروں میں بجلی کے تعطل کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی بندش سے عوام کا برا حال ہو گیا، مگر کے الیکٹرک والے لوڈشیڈنگ ماننے کو تیار ہی نہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ لاہور میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے شہریوں برا حال ہے۔ مختلف علاقوں میں رات گئے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لکشمی چوک، بیڈن روڈ، سبزہ زار، مرغزار کالونی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

الحافظ ٹاؤن، اعوان ٹاون، ٹاؤن شپ، عامر ٹاؤن، ہربنس پورہ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

پشاورکے بیشترعلاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں ہرایک گھنٹے کے بعد بجلی غائب ہوجاتی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کا استعمال بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ فیڈرز پر ٹرپنگ اور لو وولٹیج کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ صارفین بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں جن فیڈرز پر بجلی چوری زیادہ ہوتی ہے ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہورہی ہے۔

ملتان شہر میں بھی اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے سے بھی زائد ہے حسن پروانہ، شیر شاہ روڈ، بوسن روڈ سمیت کئی علاقوں میں صبح سے بجلی غائب ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button