قومی
18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آج سے ہوگا
ملک میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی تھی۔
آج ملک بھر میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں ویکسینیشن میں نجی شعبے کو بھی انگیج کریں، بزنس کمیونٹی ، میڈیا ، علمائے کرام کو ویکسینیشن مہم میں شامل کیا جائے۔