قومی

ملک میں دسویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز آج سے ہوگیا

ملک میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور ملک کے تین صوبوں میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسوں کا آغاز کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبوں کی وزارت تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ تینوں صوبوں میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز آج سے شروع ہو گئیں۔

کھلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں مکمل طور پر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا اور سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے تحت طلبا کو آنے کی اجازت ہو گی۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے دسویں سے بارہوں جماعت تک کی کلاسز کے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے کہا کہ امتحانات کی تیاری کے لیے سکول کھولے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق ملک بھر میں تمام کلاسز کا باقاعدہ آغاز 7 جون سے کر دیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے کالجز کھول دیے گئے ہیں اور کالجز این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کھولے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button