قومی

بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، بجلی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی، مالی سال کی پہلی، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button