قومی

ملک میں کہیں بھی طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ موسمیات

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں سرفراز نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں طوفان اب ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، طوفان سے صرف ضلع تھر پارکر کے کچھ حصوں میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے البتہ سمندری ہوائیں کل (بدھ کو) دوپہر سے بحال ہو جائیں گی۔

دوسری جانب بھارت میں ”تاؤتے” طوفان سے ممبئی کی ساحل کے قریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں 127 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا، بھارتی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے، طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔

سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔ اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تاحال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی مسلسل کمی آ رہی ہے، طوفان بھارتی شہر راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان 18 مئی کو گجرات کے ساحل کو عبور کرتے ہوئے شمال مغرب میں منتقل ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button