قومی

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ

پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ٹریفک کی بندش’ کارخانے’ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضاء میں اڑنے والی گردوغبار بھی بہت حد تک چھٹ گئی جس سے مطلع بالکل صاف نظر آنے لگا، شہریوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کو شدید متاثر کر رہی ہے، پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال اسی ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کیے جا رہے ہیں، صرف کراچی میں سالانہ نو ہزار افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button