قومی

اسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

امریکی حکومت نے پاکستان میں 12 لاکھ اسٹرازینیکا کورونا ویکسین پہنچنے کا خیر مقدم کیا۔ ویکسین کی یہ کھیپ آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ 

ویکسین کی اس تازہ کھیپ کو کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ کے تحت پاکستان منتقل کیا گیا جو ویکسین تک مساوی رسائی کا ایک عالمی پروگرام ہے۔ امریکہ اب تک ویکسن کے عالمی اتحاد کی تنطیم گاوی کو 2 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے اور 2022 تک مزید 2 ارب ڈالرعطیہ کرے گا۔ امریکہ ویکسین تک رسائی کی کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کو بڑے پیمانے پر عطیہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 

پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر اینجیلا ایگلر کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے بہت مشکل وقت ہے اور امریکہ کو مشکل کی اس گھڑی میں کورونا وبا کو شکست دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے دن سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پاکستانی اداروں کے ساتھ ثابت قدمی سے کام کر رہا ہے اور اس وبا کو مکمل شکست دینے تک پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

امریکی حکومت نے یو ایس اے آئی ڈی کے ذریعے دنیا کے کم اور درمیانی آمدنی والے کورونا سے متاثرہ 92 ممالک کیلئے محفوظ اور کارآمد کورونا ویکسین کی خریداری اور ترسیل کے حوالے سے کوویکسس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ یہ تعاون عالمی وبا پر قابو پانے اور اس کی نئی اقسام کو روکنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ عالمی سطح پر معیشت کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

امریکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں دوسرے ڈونرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ ویکسینز کی مساوی اور تیزی سے فراہمی کو یقنی بنایا جاسکے۔ امریکہ ویکسینیشن کے عمل کی کوششوں کیلئے دنیا بھر میں دیگر شراکت داروں اور حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔ 

صحت کے شعبے میں دیرینہ شراکت داری کی بنیاد پر امریکہ صحت عامہ کے تحفظ اور کورونا کی مہلک وبا کو شکست دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مسلسل کام کرتا رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو 35 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی فراہم کی جس میں 64 اسپتالوں کیلئے 200 وینٹیلیڑز بھی شامل ہیں جس سے ملک میں سانس کی بیماریوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے 30 فیصد بہتری آئی جس سے سالانہ 6 ہزار انسانی جانوں کو بچایا جا رہا ہے۔

یو ایس اے آئی ڈی نے وینٹیلیٹرز کوآپریٹ کرنے کیلئے 400 ہیلتھ ورکرز کو تربیت بھی فراہم کی۔ یو ایس اے آئی ڈی نے پاکستان کے تمام 155 اضلاع میں  صوبائی سطح پر بیماریوں کی روک تھام کیلئے رسپانس ٹیمیں تشکیل دیں۔ ادارے نے ییلتھ ورکرز کیلئے ہیلتھ الرٹ فون ایپلی کیشن کا نظام تشکیل دیا جس سے دیہی علاقوں میں کورونا کےنئے کیسز کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔ یو ایس اے آئی ڈی نے معاشی سیکٹر میں تعاون کے لیئے پاکستان میں عالمی نجی برانڈز جیسا کہ فوڈ پانڈا کے ساتھ شراکت داری کی جس کے ذریعے گھر بیٹھے فوڈ بزنس کرنے والی 90 خواتین کو مدد ملی تاکہ وہ عالمی وباء کے دوران کھانے پینےکا یہ بزنس اپنےگھروں سےجاری رکھ سکیں۔

اس کے علاوہ امراض پر قابو پانے اور ان کے تدارک کے حوالے سے امریکی سنٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ہنگامی آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کے علاوہ افرادی قوت میں اضافے کیلئے بھی اہم تیکنیکی معاونت فراہم کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button