ملک میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد جان کی بازی ہار گئے
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4198 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18537 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید الفطر کے 3 روز بند رہیں گے۔ ترجمان وزارت نیشنل سروسز کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن مراکز میں لوگ ویکسین معمول کے مطابق لگواسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ عید کے بعد بھی ویکسینیشن کی ڈبل شفٹ برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات ہوں گی۔