قومی

کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا کے آغاز سے اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ اموات

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں 157 اموات ہوئیں جو پاکستان میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 157 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.27فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 ہے اور 6 لاکھ 86 ہزار 488 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 897 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 587، خیبر پختونخوا 3 ہزار 66، اسلام آباد 657، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 230 اور آزاد کشمیر میں 458 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button