قومی

ملک میں کورونا سے مزید 110 افراد جان کی بازی ہارگئے

ملک میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے اور 5364 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64481 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5364 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 110 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15982 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 45182 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 78425ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4123 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 50775 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 270963 ہوگئی ہے جب کہ 4541 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 261173 ہے اور 7271 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20662 اور ہلاکتیں 222 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 103419 اور 2796 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15137 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 423 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5163 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68665 ہے اور اب تک 626 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button