صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کو شکست دیدی
صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کو شکست دیدی اور دوبارہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دینا شروع کر دی ہیں۔
صدر مملکت نے پیر کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ عوام کی دعائوں اور نیک خواہشات کی بناء پر کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور پیر کو انہوں نے پورا دن دفتر میں سرکاری مصروفیات میں گزارا۔
آپ سب کی دعائوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں کوویڈ سے شفایاب ہوگیا ہوں۔ الحمد اللہ! آج میرا پہلا پورا دن کام پر گزرا ہے۔ اگرچہ بخار اور جسمانی تکلیف صرف دو دن رہی لیکن کمزوری ابھی برقرار ہے۔ زندگی موت کے فیصلے اللہ کرتا ہے لیکن براہ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 12, 2021
صدر نے کہا کہ انہیں صرف دو دن بخار اور جسم میں درد رہا مگر ان کی کمزوری بڑھ گئی ہے ۔
صدر کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، اللہ ہی جانتا ہے کہ کس کا وقت آیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا لیکن خدارا ماسک پہنیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔