قومی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 1روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹرکمی کردی گئی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا حماد اظہر نے بتایا کہ بھارت سے چینی کی تجارت کھولنےکا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن کی درآمد بھی کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں براہ راست ووٹ لے کر آیا ہوں اور واپس عوام میں جاؤں گا، ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست رابطے میں رہوں گا، تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button