خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں،وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نےکئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
The third coronavirus wave is serious; requires careful review. All education/health ministers will meet Wednesday March 24 at the NCOC to take a decision regarding opening or further closure of educational institutions. Health of students, teachers/staff primary consideration
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 21, 2021
وزیر تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔