قومی

عمران خان میاں نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ہے۔ اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کر لیا ہے، پی ڈی ایم میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ کوئی نیا سلیکٹڈ آ رہا ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے سیٹ کیا جبکہ اتحاد میں شریک تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کرنا چاہتی ہے۔ن

جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر جا کر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر سفارتکاری شروع کر دیتے ہیں، اسی طرح گوجرانوالہ جلسے میں تقریر پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن جب ناکام ہوتے ہیں تو آپ پانسہ پلٹ دیتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی ہسپتال نہیں گئے، نواز شریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آ رہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کر کے چلے گئے تھے، یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔

سینیٹ انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کے علاوہ کوئی شخص نہیں تھا جو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت سکے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر غور کر رہے ہیں کہ اسے کس عدالت میں چیلنج کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو خود مختار صوبہ دیکھنا چاہتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button