قومی
نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
جہلم کے قلعہ نندنہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخ کاعلم ہونا چاہیے، دنیا بھر کی اقوام اپنے تاریخی مقامات کو محفوظ رکھتی ہیں، تاریخی مقامات کی حفاظت سے آنے والی نسلوں کو آگہی ہوتی ہے، ہمارے آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس سلسلے میں کام نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ البیرونی نے پہلی دفعہ اس مقام پر دنیا کی پیمائش کی، نندنہ قلعے کو ترقی دیں گے تو یہ علاقہ بھی دنیا کے نقشے پر آجائے گا، نوجوانوں کو روزگار دینا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سیاحت کو فروغ دے کر ہم بے روزگاری ختم کرسکتےہیں، سیاحت کو مقامی لوگ کامیاب کرتے ہیں، مقامی لوگ سیاحوں کا خیال رکھیں تو ان کو وسائل ملیں گے۔